مئی 27, 2025
فیلڈ مارشل کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے پر تہران میں موجود ہیں، انہوں نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک ایران عسکری قیادت کی خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سرحدی سلامتی، دفاعی تعاون اور اقتصادی روابط پر بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران دفاعی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا جب کہ پاک ایران بارڈر کو معاشی خوشحالی کے زون میں تبدیل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...