1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 27, 2025

چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور

چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔انہوںنے کہا ہے کہ بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے، ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔انہوں نے بتایا ہمیں 5تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے، ہم عمران خان کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے، بانی پی ٹی آئی ہماری اور ہمارے قوم کے بچوں کے لیے جنگ لڑ رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے اوپر کوئی کیس نہیں انہیں بے گناہ کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ان کو شرم آنی چاہیے جو مینڈیٹ چوری کر کے بیٹھے ہیں۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے میں بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت ہے جو ان کی ہدایت کے مطابق ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ایک صوبے کو تسلیم کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹارگٹ حاصل کیے ہیں، وفاقی حکومت نے کیوں نہیں کچھ کیا سارے فارم 47 والے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 200 ملین کا سر پلس ہے، سندھ میں کیا ہو رہا ہے سر پلس کیوں نہیں آیا، ریڈزون کے ایس او پیز بنے ہوئے ہیں ہم سیاسی پارٹی ہیں، ہم خود کہتے ہیں احتجاج ہونے چاہئیں ہم نے کسی کو نہیں روکا، جے یو آئی نے پانچ جلسے کیے ہم نے سیکیورٹی دی۔

متعلقہ خبریں