1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 27, 2025

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 6 جون کو ہوگی

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 6 جون کو ہوگی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ، 28 مئی 2025 کو ہوگا اس طرح رواں برس حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعرات 5 جون کو اور سعودی عرب میں عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔اس کے علاوہ انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے اور عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ تاہم ملائیشیا اور برونائی میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی۔دوسری جانب عمان،جکارتہ اور انڈونیشیاء میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیاہے اور عیدالاضحی 6 جون کو ہو گی ۔

متعلقہ خبریں