مئی 29, 2025
پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری نسل کشی روکنے کا مطالبہ کردیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاکستان نے کہا ہے کہ غزہ سے اٹھنے والی فریادوں کا مزید خاموشی سے جواب نہیں دیا جا سکتا،پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کا غیر قانونی محاصرہ قبول نہیں کرتے، غزہ میں صیہونی فورسز کا محاصرہ فوری طورپر ختم ہونا چاہئے۔عاصم افتخار کاکہناتھا کہ مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں اسرائیلی مظالم فوری طور پر بند کیے جائیں۔انہوں نےکہا کہ غزہ میں دل دہلا دینے والی اسرائیلی بربریت سامنے آئی ہے، خواتین، بچے، ڈاکٹرز خوفناک صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انڈر سیکریٹری جنرل ٹام فلیچر نے حقائق پر مبنی بریفنگ دی جس پر تنقید قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد فلسطیی شہری زخمی ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ کے شہری ایسی نفسیاتی اذیت برداشت کررہے ہیں جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ہم اس وقت غزہ میں تاریخ کی بدترین بربریت دیکھ رہے ہیں، مذمت کے الفاظ کافی نہیں اب ردعمل کا وقت ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کی جائے، غزہ میں طبی سسٹم کو منصوبہ بندی کے تحت تباہ کردیا گیا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لیے ایندھن نہیں، 800 طبی سہولتوں کو نشان ہبنا کر تباہ کیا گیا، طبی عملے کے رکن مارے گئے، امدادی قافلوں کو روکا جاتا ہے اور ان پر حملے کیے جاتے ہیں، 57 بچے بھوک کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں شہری آبادی کے اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے، پانی، بجلی اور کمیونی کیشن نظام ختم کردیا گیا ہے، 80 فیصد گھر تباہ ہوگئے، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھوک اور افلاس کا شکار ہو رہی ہے، لاکھوں افراد امداد سے محروم ہیں، غزہ کے ہسپتالوں میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، امداد فراہم کی جائے۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...