مئی 29, 2025
ڈیجیٹل انقلاب، پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاکستان کا کرپٹو انقلاب کی جانب بڑا قدم پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا ۔پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی معیشت اور ٹیکنالوجی کی نئی شناخت متعارف کرا دی۔ وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین، بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن ویگاس 2025 کانفرنس میں ملک کی پہلی اسٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا، جس کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کا قائد بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں، پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔بلال بن ثاقب نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا نوجوان، آن لائن اور آن چین ہے، اور ملک کو اب ماضی کے بجائے مستقبل کی پہچان دی جا رہی ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے پاس 4 کروڑ سے زائد کرپٹو والیٹس، 23 سال کی اوسط عمر، اور دنیا کی سب سے متحرک فری لانسنگ معیشت ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے قومی بٹ کوائن والیٹ قائم کیا ہے اور 2000 میگاواٹ اضافی بجلی کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔انہوں نے کرپٹو فنانس کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی (PDAA) کے قیام کی بھی خبر دی، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی میں امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تعمیر، اختراع اور ترقی کے لیے تیار ہے، دنیا آئے اور یہاں سرمایہ لگائے۔بلال بن ثاقب نے خطاب میں کہا کہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے۔ تقریب میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...