1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 29, 2025

ڈرامہ، ایکشن اور سنسنی سے بھرپور’’شمشیر‘‘ کا شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا

ڈرامہ، ایکشن اور سنسنی سے بھرپور’’شمشیر‘‘ کا شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ٹیپمیڈ اپنےناظرین کیلئے بڑی خوشخبری لے کرآیا ہے!ڈرامہ، ایکشن اور سنسنی سے بھرپور’’شمشیر‘‘ کا شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا،جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈرامائی افق پرایک نیاطوفان برپا ہونے جارہاہے۔شمشیر کا آفیشل ٹریلر منظرعام پرآچکا ہے،جو ایکشن، جذبات اور سنسنی سے بھرپور مناظر سے سجا ہوا ہے۔’ شمشیر‘‘ ایک ایسے ڈرامے کی نوید ہے جو پاکستان کے ڈرامائی منظرنامے پر ایک نیا طوفان برپا کرنے جا رہا ہے۔ اس کی کہانی طاقت، انتقام اور انصاف کی کشمکش کے گرد گھومتی ہے، جسے پیش کیا گیا ہے بھرپور جذبات، سنسنی خیز مناظر اور دل کو چھو لینے والے مکالموں کے ساتھ۔اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،فرحان سعید،حریم فاروق ،خالدانعم اور بہروزسبزواری جن کی جاندار اداکاری اور باکمال مکالمے پہلے ہی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکے ہیں۔’’شمشیر‘‘ کو نینا کاشف اور ٹپمیڈ نے پروڈیوس کیا ہے، جو ماضی میں ‘ہم سفر‘ اور ‘باغی‘ جیسے معیاری ڈرامے پیش کر چکے ہیں۔ نینا کاشف ایک بار پھر ایک گہرے اور مؤثر بیانیے کے ساتھ ناظرین کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈرامہ کوشاہدڈوگرنے تحریرکیاہے ۔ڈرامہ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داریاں یاسرپاشا نے نبھائی ہیں جبکہ پروجیکٹ ہیڈاورایسوسی ایٹ پروڈیوسر احسن رضافردوسی ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کاری شہرزاد شیخ نے کی ہے، جنہیں ‘دلِ مومن‘،‘یحییٰ‘ اور ‘مقدر‘ جیسے کامیاب منصوبوں کی ڈائریکشن دینے کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی ہدایت کاری کہانی کو نہ صرف جذباتی گہرائی بلکہ بصری خوبصورتی سے بھی ہم آہنگ کرتی ہے، جس سے ‘شمشیر‘ ایک یادگار ڈرامہ بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔’’شمشیر‘‘ کی کہانی طاقت، انتقام اور انصاف کی کشمکش کے گرد گھومتی ہے، جو ناظرین کو اپنی گرفت میں لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے،یہ سنسنی خیز سیریز 13 جون سے صرف ٹیپمیڈپر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی۔یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ناظرین کو اپنی گرفت میں لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

متعلقہ خبریں