1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 30, 2025

دوسرا ٹی 20، پاکستان نےبنگلادیش کو 57 رنز سےہراکر سیریز 2-0 سے جیت لی

دوسرا ٹی 20، پاکستان نےبنگلادیش کو 57 رنز سےہراکر سیریز 2-0 سے جیت لی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 57 رنز سے شکست سے دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستان کے دیئے گئے 202رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم144رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 71 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 12 کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث نے 41، کپتان سلمان آغا نے 19 ، شاداب خان نے 7 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف ایک رن بناکر چلتے بنے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن نے 2،2 جبکہ راشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے دیئے گئے 202رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسن علی اور حارث رؤف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں