1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 5, 2025

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشترشہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشترشہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
محکمہ موسمیات نے مون سون کے اسپیل کے تحت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔اتوار سے بدھ تک سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی کل سے نو ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔موسلادھاربارش سے کراچی میں نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ کا نظام اس وقت مدھیہ پردیش بھارت میں موجود ہے اس کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور 6ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 ستمبر کی شام یا رات سے 9 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں 7 ستمبر کو کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے جبکہ 8 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں کہیں شدید موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں