ستمبر 5, 2025
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو ایک اور خط، 6سوالات کے جوابات مانگ لئے

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے 26ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل نہ دینے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے۔رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے عدلیہ کے اہم انتظامی اور آئینی معاملات پر چھ سوالات کے جوابات طلب کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ خط سات صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیف جسٹس کے بعد موسٹ سینیئر جج کی حیثیت سے وہ ادارے کی بہتری اور شفافیت کے تقاضوں کے تحت یہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ متعدد بار خطوط لکھنے کے باوجود چیف جسٹس کی جانب سے نہ تو تحریری اور نہ ہی زبانی جواب دیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 8 ستمبر کو منعقدہ جوڈیشل کانفرنس میں عوامی سطح پر سامنے آنے والے چھ اہم سوالات کا جواب دینا ناگزیر ہے۔ ان سوالات میں یہ نکات شامل ہیں:۔پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری فل کورٹ کے بجائے سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی انفرادی مشاورت سے کیوں کی گئی؟ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کس بنیاد پر جاری کیا گیا؟26ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر اوریجنل فل کورٹ کیوں تشکیل نہیں دیا گیا؟ججز کو خود مختار بنانے کے بجائے انہیں کنٹرولڈ فورس کے طور پر کیوں پروان چڑھایا جا رہا ہے؟جسٹس منصور علی شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے عدالتی سال کے آغاز پر منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس ان سوالات کے تسلی بخش جوابات دیں گے۔جسٹس منصور علی شاہ کے چھ سوالات دراصل عدلیہ کے اندر جاری اس کشمکش کی عکاسی کرتے ہیں جو شفافیت اور اختیار کی تقسیم کے بیانیے کو مزید ہوا دے سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس ان سوالات کا سامنا کھل کر کرتے ہیں یا خاموشی کی پالیسی کو ہی آگے بڑھاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...