1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 26, 2024

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان نے اوپنر صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سےہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔تفصیلات کے مطابق تین میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔بلاوائیومیں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 145رنز پرآئوٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے ڈیون میئرز نے 33 اور شان ولیمز نے 31 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سےسلمان آغا نے 3، فیصل اکرم اورصائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔146رنزکاہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نےون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں